پاکستان - 12 نومبر 2025
میٹا نے پاکستان میں اردو میں اے آئی لانچ کر کے ڈیجیٹل تبدیلی کو فروغ دیا
تازہ ترین - 27 اکتوبر 2025
امریکی ٹیکنالوجی کمپنی میٹا نے پاکستان میں ڈیجیٹل تبدیلی کے عمل کو تیز کرنے کے لیے صارفین کے لیے میٹا اے آئی (Meta AI) کو اردو میں باضابطہ طور پر لانچ کر دیا ہے۔
اس کا اعلان وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن (MoITT) کے تعاون سے منعقدہ تقریب "فوچر اِن فوکس: اے آئی اور اختراع" میں کیا گیا۔
اب پاکستانی صارفین میٹا اے آئی کے ساتھ نہ صرف انگریزی بلکہ اردو میں بھی بات چیت کر سکیں گے، جس سے ٹیکنالوجی زیادہ جامع اور قابل رسائی بن گئی ہے۔
وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزا فاطمہ خواجہ نے اس اقدام کو وزیر اعظم کے ڈیجیٹل نیشن ویژن کے ساتھ ہم آہنگ قرار دیا اور کہا کہ یہ یقینی بناتا ہے کہ ڈیجیٹل تبدیلی کے سفر میں کوئی بھی پیچھے نہ رہ جائے۔
میٹا نے مقامی نوعیت کی اے آئی کے علاوہ مختلف اقدامات کا بھی اعلان کیا:GDTX 2025: سرکاری اداروں کو میٹا کی ٹیکنالوجیز اور بہترین طریقوں سے لیس کرنے کے لیے نیا پروگرام۔
- AI خواندگی پروگرام: ملک بھر کے 350 نان کمپیوٹر سائنس یونیورسٹی اساتذہ کو بنیادی اے آئی مہارتوں میں تربیت دی جائے گی۔
- لاما گائیڈ کا مقامی ایڈیشن: اوپن سورس اے آئی ماڈل لاما کے ذریعے سرکاری شعبے کی اختراعات اور عوامی خدمات کو بہتر بنانے کی رہنمائی۔
میٹا کے ڈائریکٹر برائے پبلک پالیسی برائے جنوبی اور وسطی ایشیا، سارم عزیز نے کہا کہ کمپنی کا مقصد اے آئی کے مؤثر استعمال سے سرکاری اور تعلیمی اداروں کی مدد کر کے پاکستان میں ڈیجیٹل تبدیلی کو فروغ دینا ہے۔
دیکھیں

