پاکستان - 12 نومبر 2025
ابوظہبی اسٹیم سیلز سینٹر کی بڑی کامیابی ‘ کینسر کے علاج میں TIL تھراپی سے نئی اُمید
تازہ ترین - 31 اکتوبر 2025
ابوظہبی اسٹیم سیلز سینٹر (ADSCC) نے کینسر کے علاج کے میدان میں ایک تاریخی کامیابی حاصل کر لی ہے۔
ذرائع کے مطابق، سائنسدانوں نے پہلی بار خطے میں چھاتی اور پھیپھڑوں کے کینسر کے مریضوں کی رسولیوں سے ٹیومر-انفلٹریٹنگ لیمفوسائٹس (TILs) کو کامیابی سے الگ کیا ہے، جس سے متحدہ عرب امارات TIL تھراپی پروگرام شروع کرنے والا پہلا ملک بن گیا ہے۔
یہ جدید طریقہ علاج مریض کے اپنے مدافعتی خلیوں کو استعمال کر کے کینسر کے خلیوں پر براہِ راست حملہ کرتا ہے، اور روایتی کیموتھراپی کے برعکس صحت مند خلیوں کو نقصان نہیں پہنچاتا۔
ADSCC کی سائنسدان ڈاکٹر زائما مازورا ہیریرا نے کہا کہ TIL تھراپی “رسولی کو خود ایک علاج میں بدلنے کے مترادف ہے” جو ہر مریض کے لیے مخصوص ہوتی ہے۔
سینٹر کے سی ای او پروفیسر یینڈری وینچورا کے مطابق، یہ پیش رفت نہ صرف مریضوں کو بیرون ملک علاج کے اخراجات سے نجات دلائے گی بلکہ عالمی سطح پر طبی تحقیق میں ایک اہم اضافہ بھی ثابت ہوگی۔
دیکھیں

