ایکس باکس کی بڑی حکمتِ عملی تبدیلی: "ہیلو" پہلی بار پلی اسٹیشن 5 پر ریلیز کرنے کا اعلان

news-banner

تازہ ترین - 31 اکتوبر 2025

گیمنگ انڈسٹری میں ایک تاریخی موڑ آ گیا ہے، کیونکہ ایکس باکس نے اپنے فلیگ شپ ٹائٹل "ہیلو: کمپین ایوالوڈ" کو پہلی بار پلے اسٹیشن 5 پر ریلیز کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

 

 یہ فیصلہ ایکس باکس کی حکمتِ عملی میں بڑی تبدیلی کی نشاندہی کرتا ہے — یعنی کنسول اجارہ داری چھوڑ کر ملٹی پلیٹ فارم مستقبل کی طرف پیش قدمی۔

 

یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایکس باکس کو سٹوڈیوز کی بندش، ملازمین کی چھانٹی، اور ہارڈ ویئر کی فروخت میں کمی جیسے اندرونی چیلنجز کا سامنا ہے۔

 

 مارکیٹ کے بدلتے تقاضوں کو دیکھتے ہوئے کمپنی اب اپنی گیمز کو حریف پلیٹ فارمز، جیسے کہ پلے اسٹیشن اور نینٹینڈو، پر بھی دستیاب کر رہی ہے۔

 

ایکس باکس کی صدر سارہ بانڈ نے کہا کہ “گیمز کو صرف ایک ڈیوائس یا ایک سٹور تک محدود رکھنا اب پرانا نظریہ ہے۔ ہمارا ہدف ہے کہ صارفین کو ان کی پسندیدہ گیمز ہر ڈیوائس پر دستیاب ہوں۔”

 

"ہیلو" کے ساتھ ساتھ Sea of Thieves، Hi-Fi Rush، Hellblade II، Indiana Jones، اور Gears of War جیسے مشہور ایکس باکس ٹائٹلز بھی اب پلے اسٹیشن پلیٹ فارم پر دستیاب ہوں گے۔

 

تاہم، اندرونی طور پر کمپنی کو گیم کے معیار اور سٹوڈیو بندش جیسے مسائل کا سامنا ہے، جس میں Arkane Austin اور Tango Gameworks کی بندش اور Fable کی تاخیر شامل ہے۔

 

 اس سب کے باوجود، "ہیلو" کا پلے اسٹیشن پر آنا گیمنگ دنیا میں ایک عہد ساز لمحہ سمجھا جا رہا ہے، جو بتاتا ہے کہ روایتی “کنسول وارز” اب ماضی کا حصہ بن چکی ہیں۔