پاکستان - 12 نومبر 2025
پنجاب بھر میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 18 دہشتگرد گرفتار
پاکستان - 01 نومبر 2025
محکمۂ انسدادِ دہشتگردی (سی ٹی ڈی) نے لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائیاں کرتے ہوئے 18 دہشتگرد گرفتار کر لیے ہیں۔
سی ٹی ڈی کے ترجمان کے مطابق یہ کارروائیاں لاہور، منڈی بہاؤالدین، خوشاب، بہاولپور، ٹوبہ ٹیک سنگھ، گوجرانوالہ، نارووال، پاکپتن اور بھکر میں کی گئیں۔
بیان میں مزید بتایا گیا کہ گرفتار دہشتگردوں میں ایک اہم رکن بھی شامل ہے جو پنجاب کے ایک شہر میں دہشتگردانہ کارروائی کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔
ملزمان کے قبضے سے دھماکا خیز مواد، آئی ای ڈی (IED) اور تین ڈیٹونیٹرز بھی برآمد کیے گئے ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ دہشتگرد نیٹ ورک کی سرگرمیوں کی مزید تحقیقات جاری ہیں تاکہ صوبے میں امن و امان کو یقینی بنایا جا سکے۔
دیکھیں

