پاکستان - 12 نومبر 2025
آئرلینڈ کے آسمان میں چمکتی پراسرار روشنی، ماہرین کے مطابق اسپیس ایکس کے راکٹ کا نتیجہ
تازہ ترین - 01 نومبر 2025
آئرلینڈ کے مختلف علاقوں میں بدھ کی شب آسمان میں نمودار ہونے والی ایک چمکتی ہوئی پراسرار روشنی نے شہریوں کو حیران کر دیا۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ روشنی ہالے کی شکل میں نظر آئی اور اس کی حرکت میں وقفے وقفے سے تبدیلی آتی رہی۔ یہ منظر پورٹ گلنون سے کاؤنٹی کلڈیر تک دیکھا گیا اور لوگوں نے سوشل میڈیا پر اپنی رائے کا اظہار کیا۔
ماہرین کے مطابق یہ روشنی دراصل ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس کے فالکن 9 راکٹ کے ملبے کی وجہ سے پیدا ہوئی، جو فلوریڈا سے بدھ کے روز لانچ کیا گیا تھا۔
راکٹ کے اضافی ایندھن کو خلا میں خارج کرتے وقت وہ جم کر برف بن گیا، جس نے زمین سے آنے والی روشنی کو منعکس کر کے آسمان پر یہ چمکتا ہوا منظر تخلیق کیا۔
تحقیق سے معلوم ہوا کہ راکٹ کا پرواز کا راستہ انہی علاقوں سے گزرا جہاں روشنی دیکھی گئی۔
اسپیس ایکس کی اسٹارلنک سیٹلائٹ سروس کم مدار میں ہزاروں مصنوعی سیارے بھیجتی ہے، اور راکٹ سے ایندھن خارج کرنا ایک معمول کا عمل ہے تاکہ اندر دباؤ بڑھنے سے دھماکے کا خطرہ نہ ہو۔
خلائی ماہر لیو اینرائٹ نے کہا کہ آئرلینڈ سے یہ منظر دیکھنا روشنی کے زاویوں اور موسمی حالات پر منحصر تھا، اور ممکن ہے ایسے مناظر پہلے بھی نظر آئے ہوں لیکن بادل یا دیگر موسمی حالات کی وجہ سے انہیں نہیں دیکھا جا سکا۔
آئرلینڈ کی جغرافیائی پوزیشن اسے فلوریڈا سے روانہ ہونے والے راکٹوں کے بلند ترین حصے میں واقع کرتی ہے، جس کے باعث یہاں ایسے خلائی مظاہر زیادہ واضح نظر آتے ہیں۔
دیکھیں

