لیجنڈ اداکار دھرمیندر اسپتال منتقل ‘ حالت تسلی بخش، مداح مطمئن

news-banner

انٹرٹینمنٹ - 01 نومبر 2025

بالی ووڈ کے سینئر اور معروف اداکار دھرمیندر کو ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں معمول کے طبی معائنے کے لیے داخل کرایا گیا ہے۔

 

 خبر کے بعد مداحوں اور شوبز حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی، تاہم خاندانی ذرائع نے کہا کہ اداکار کی صحت ٹھیک ہے اور کوئی خطرہ نہیں۔

 

90 سالہ دھرمیندر عمر سے متعلق عام صحت کے مسائل کے پیش نظر معائنے کے عمل سے گزر رہے ہیں اور ان کی حالت تسلی بخش ہے۔

 

دھرمیندر بھارتی فلم انڈسٹری کے اُن لیجنڈز میں شمار ہوتے ہیں جنہوں نے شعلے، چپکے چپکے، دھرم ویر، ڈریم گرل اور یملا پگلا دیوانہ جیسی بلاک بسٹر فلموں میں یادگار کردار ادا کیے۔

 

حالیہ دنوں میں وہ فلم ’تیری باتوں میں ایسا اُلجھا جیا‘ میں شاہد کپور اور کیرتی سینن کے ساتھ نظر آئے، اور جلد ہی امیتابھ بچن کے نواسے آگوستیا نندا کے ساتھ فلم ’اکیس‘ میں جلوہ گر ہوں گے۔