پاکستان - 12 نومبر 2025
بلال بن ثاقب دنیا کے بااثر ترین کرپٹو رہنماؤں میں شامل — وال اسٹریٹ جرنل نے “ڈیجیٹل سفارتکاری کا نیا چہرہ” قرار دیا
تازہ ترین - 01 نومبر 2025
پاکستان کے وزیر برائے کرپٹو اور بلاک چین، بلال بن ثاقب، کو دنیا کے بااثر ترین کرپٹو رہنماؤں میں شامل کر لیا گیا ہے۔
وال اسٹریٹ جرنل کی تازہ رپورٹ میں بلال بن ثاقب کو مشرق و مغرب کے درمیان پُل قرار دیا گیا ہے اور انہیں ان چند عالمی شخصیات میں شمار کیا گیا ہے جو کرپٹو، مصنوعی ذہانت اور مالیاتی سفارتکاری کے مستقبل کی سمت متعین کر رہی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق بلال بن ثاقب کا نام گیارہ بار لیا گیا، جو ان کی عالمی قیادت، ٹیکنالوجی، جیوپولیٹکس اور ڈیجیٹل فنانس میں نمایاں کردار کو ظاہر کرتا ہے۔ انہیں “بلاک چین کے دور کے نئے طرز کے رہنما” اور “دنیا کی ڈیجیٹل آزادی کے سفیر” قرار دیا گیا ہے۔
بلال بن ثاقب پاکستان اسٹیٹ کرپٹو کونسل کے سربراہ اور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے کرپٹو و بلاک چین بھی ہیں۔
انہوں نے حال ہی میں ریاض میں فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹو میں شرکت کی، جہاں عالمی رہنماؤں، سرمایہ کاروں اور مصنوعی ذہانت کے ماہرین سے ملاقاتیں کیں۔
ماہرین کے مطابق وال اسٹریٹ جرنل میں اس انداز میں پاکستان کے وزیر کا ذکر محض علامتی نہیں بلکہ اسٹریٹجک اہمیت رکھتا ہے۔
دیکھیں

