سبز چائے کے شوقین خبردار! یہ 8 عام غلطیاں صحت کے لیے خطرناک ہو سکتی ہیں

news-banner

تازہ ترین - 01 نومبر 2025

ماہرین صحت نے خبردار کیا ہے کہ سبز چائے کے بے شمار فوائد کے باوجود اگر اسے غلط طریقے سے پیا جائے تو نقصان دہ بھی ثابت ہو سکتی ہے۔

 

تحقیق کے مطابق سبز چائے میں ایسے غذائی اجزاء اور پودوں کے مرکبات موجود ہیں جو کینسر، ذیابیطس، دل کے امراض، گٹھیا، الزائمر اور پارکنسن جیسی بیماریوں کے خطرات کو کم کرتے ہیں۔

 

 یہ وزن میں کمی، میٹابولزم کو بہتر بنانے، چربی جلانے اور دماغی کارکردگی بڑھانے میں بھی مددگار ہے۔

 

تاہم ماہرین کے مطابق درج ذیل 8 غلطیوں سے بچنا ضروری ہے:

  1. کھانے کے فوراً بعد سبز چائے نہ پئیں، کم از کم ایک گھنٹے بعد استعمال کریں۔
  2. خالی پیٹ سبز چائے پینا معدے میں تیزابیت بڑھا سکتا ہے۔
  3. بہت گرم چائے میں شہد نہ ڈالیں، پہلے تھوڑا ٹھنڈا ہونے دیں۔
  4. دوا کے ساتھ سبز چائے کا استعمال نہ کریں، سادہ پانی بہتر ہے۔
  5. زیادہ مقدار میں سبز چائے پینے سے آئرن کی کمی، سر درد یا بے چینی ہو سکتی ہے۔
  6. ایک کپ میں صرف ایک ٹی بیگ استعمال کریں، زیادہ نقصان دہ ہو سکتا ہے۔
  7. غیر معیاری فلیور والی چائے سے گریز کریں، قدرتی یا سادہ گرین ٹی استعمال کریں۔
  8. چائے کو جلدی پینے کے بجائے آہستہ آہستہ لطف لے کر پئیں۔