پنجاب میں لگژری گاڑیوں کے لیے بڑی نمبر پلیٹس بنانے کی تجویز

news-banner

تازہ ترین - 03 نومبر 2025

ذرائع کے مطابق پنجاب میں محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے لگژری گاڑیوں کی نمبر پلیٹس کے ڈیزائن میں تبدیلی کی تجویز پیش کی ہے۔

 

 نئی تجویز کے تحت بڑی اور مہنگی گاڑیوں کے لیے نمبر پلیٹس کا سائز معمول سے بڑا رکھنے کی سفارش کی گئی ہے تاکہ رجسٹریشن نمبرز زیادہ واضح اور دور سے باآسانی پڑھنے کے قابل ہوں۔

 

محکمہ کے مطابق اس اقدام کا مقصد گاڑیوں کی شناخت کے نظام کو بہتر بنانا اور جعلی نمبر پلیٹس کے استعمال کی روک تھام ہے۔ نئی پلیٹوں کے حتمی ڈیزائن اور منظوری کا فیصلہ ایکسائز ہیڈ کوارٹر سے کیا جائے گا۔