پاکستان - 12 نومبر 2025
کراچی میں مزید 14 بچے ایچ آئی وی سے متاثر، سندھ میں متاثرہ بچوں کی تعداد 4 ہزار پہنچ گئی
تازہ ترین - 03 نومبر 2025
کراچی کے علاقے سائٹ ٹاؤن سے مزید 14 بچوں کے ایچ آئی وی سے متاثر ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
اسپتال انتظامیہ کے مطابق یہ بچے سائٹ ٹاؤن کی پٹھان کالونی سے تعلق رکھتے ہیں، اور افسوسناک طور پر ان میں سے دو بچے پہلے ہی انتقال کر چکے ہیں۔ باقی بچوں کو علاج کے لیے مختلف اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
اس تازہ رپورٹ کے بعد سندھ میں ایچ آئی وی سے متاثرہ بچوں کی مجموعی تعداد 4,000 تک پہنچ گئی ہے، جبکہ اس سال اب تک صوبے میں 2,300 سے زائد نئے کیسز سامنے آ چکے ہیں، جو تشویشناک صورتحال کی نشاندہی کرتے ہیں۔
دیکھیں

