پاکستان - 12 نومبر 2025
ماہرِ غذائیت خوشی چھابڑا کا موسمِ سرما میں بالوں کے جھڑنے کا آسان حل‘غذائیت سے بھرپور "ہیئر گروتھ اسموتھی" کی ترکیب
تازہ ترین - 04 نومبر 2025
بالوں کا جھڑنا سردیوں کے موسم میں عام مسئلہ بن جاتا ہے، جس کی وجوہات میں ذہنی دباؤ، ہارمونی تبدیلیاں، غذائی کمی اور جسمانی کمزوری شامل ہو سکتی ہیں۔ بھارتی کلینیکل نیوٹریشنسٹ خوشی چھابڑا کے مطابق بالوں کا جھڑنا زیادہ تر بیرونی نہیں بلکہ اندرونی غذائی کمی کی علامت ہوتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اگر جڑیں کمزور ہوں، سر کی جلد میں خارش ہو یا بال حد سے زیادہ جھڑنے لگیں، تو یہ اس بات کا اشارہ ہے کہ جسم کو اندرونی طور پر غذائیت درکار ہے، نہ کہ صرف شیمپو بدلنے کی ضرورت۔
خوشی چھابڑا نے ایک غذائیت سے بھرپور ناشتہ اسموتھی کی ترکیب بتائی ہے جو بالوں کی جڑوں کو مضبوط بنانے اور نئے بال اگانے میں مدد دیتی ہے۔
اجزاء:
- ایک کھانے کا چمچ بادام کا مکھن
- دو چٹکیاں حالِم (Garden Cress) یا علوی کے بیج
- ایک کھانے کا چمچ کدو کے بیج
- ایک کھانے کا چمچ کالے تل
- ایک اسکوپ پروٹین پاؤڈر (کم از کم 23 گرام پروٹین کے ساتھ)
ترکیب:
بیجوں کو پانی کے ساتھ بلینڈر میں ڈال کر اچھی طرح بلینڈ کریں، جب یہ یکجان ہو جائیں تو اس میں پروٹین پاؤڈر شامل کریں اور دوبارہ بلینڈ کریں۔ اسموتھی تیار ہے۔
خوشی چھابڑا کے مطابق اگر اس اسموتھی کو 15 دن تک روزانہ صبح پیا جائے تو بالوں کے جھڑنے میں واضح کمی اور نئے بالوں کی افزائش شروع ہو جاتی ہے۔ یہ اسموتھی جسم کو وہ ضروری غذائیت فراہم کرتی ہے جو بالوں کی مضبوطی اور نشوونما کے لیے درکار ہوتی ہے۔
دیکھیں

