دنیا - 12 نومبر 2025
پاکستان نے درآمدی دباؤ کم کرنے کے لیے اٹلی کی اینی کے ساتھ 21 ایل این جی کارگوز منسوخ کر دیے
کاروبار - 05 نومبر 2025
پاکستان نے توانائی کے شعبے میں درآمدات کے دباؤ کو کم کرنے کے لیے ایک بڑا فیصلہ کرتے ہوئے اٹلی کی کمپنی اینی (Eni) کے ساتھ طویل مدتی معاہدے کے تحت 21 ایل این جی کارگوز منسوخ کر دیے ہیں۔
سرکاری ذرائع اور وزارتِ توانائی کو ارسال کردہ پاکستان ایل این جی لمیٹڈ (PLL) کی دستاویز کے مطابق، گیس ڈسٹری بیوٹر ایس این جی پی ایل (SNGPL) کی درخواست پر 2026 کے لیے 11 اور 2027 کے لیے 10 کارگوز منسوخ کیے جائیں گے۔
دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ پی ایل ایل صرف جنوری اور دسمبر 2027 کے کارگوز برقرار رکھے گی تاکہ موسمِ سرما کے دوران گیس کی زیادہ طلب کو پورا کیا جا سکے۔
ذرائع کے مطابق، اینی نے معاہدے کی لچکدار شقوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے منسوخی پر رضا مندی ظاہر کی، کیونکہ سپلائرز عالمی اسپاٹ مارکیٹ میں ایل این جی بیچ کر زیادہ منافع حاصل کر سکتے ہیں۔ اینی نے 2017 میں پی ایل ایل کے ساتھ 2032 تک ہر ماہ ایک کارگو فراہم کرنے کا معاہدہ کیا تھا۔
یہ فیصلہ پاکستان کی جانب سے ایل این جی کی درآمدات کم کرنے کے سب سے نمایاں اقدامات میں سے ایک قرار دیا جا رہا ہے، کیونکہ شمسی اور ہائیڈرو پاور سے بجلی کی بڑھتی ہوئی پیداوار اور صنعتی طلب میں کمی کے باعث گیس کی اضافی مقدار ملک کے ذخائر میں جمع ہو گئی ہے۔
اضافی گیس کے سبب حکومت کو رعایتی نرخوں پر فروخت کرنی پڑ رہی ہے، جبکہ کچھ کارگوز کو دوبارہ فروخت کرنے پر بھی غور جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق، پاکستان نے قطر کے ساتھ بھی موجودہ گیس سپلائی معاہدے کے تحت کچھ کارگوز کو مؤخر یا ری سیل کرنے کے امکانات پر بات چیت شروع کر رکھی ہے، جو تاحال جاری ہے۔ پاکستان کے قطر اور اینی کے ساتھ طویل المدتی معاہدے سالانہ تقریباً 120 کارگوز پر مشتمل ہیں۔
اس معاملے پر پی ایل ایل، ایس این جی پی ایل، وزارتِ پیٹرولیم اور قطر انرجی نے تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے۔ یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ پاکستان 2025 میں اینی سے مزید کوئی کارگو وصول نہیں کرے گا، جبکہ 2024 میں کل 12 کارگوز حاصل کیے گئے تھے۔
دیکھیں

