پاکستان - 12 نومبر 2025
فرانسیسی تھنک ٹینک کا انتباہ: یورپ روس کے ساتھ ممکنہ جنگ کے لیے بالکل تیار نہیں
دنیا - 05 نومبر 2025
فرانسیسی تھنک ٹینک انسٹیٹیوٹ فار انٹرنیشنل ریلیشنز (IFRI) کی تازہ رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ یورپ روس کے ساتھ کسی بھی ممکنہ جنگ کے لیے بالکل تیار نہیں۔
رپورٹ میں یورپی ممالک کی دفاعی صلاحیتوں میں شدید کمزوریوں کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اگر ماسکو کے ساتھ براہِ راست تصادم ہوا تو یورپ کے پاس فوری طور پر فوج، ہتھیار اور گولہ بارود فراہم کرنے کی صلاحیت نہیں ہوگی۔
تھنک ٹینک کے تجزیے کے مطابق، بیشتر یورپی ممالک کے پاس 15 ہزار سے بھی کم پیشہ ور فوجی موجود ہیں، جو ایک بڑی زمینی جنگ کے لیے فوجی گہرائی کی کمی کو ظاہر کرتا ہے۔
رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ یورپ کے ہتھیاروں کے ذخائر خطرناک حد تک کم ہیں، جب کہ دفاعی پیداوار کا نظام روس یا امریکہ کے مقابلے میں کہیں پیچھے ہے۔
IFRI نے خبردار کیا کہ اگر روس اور نیٹو کے درمیان براہِ راست تصادم کی نوبت آتی ہے تو یورپی ممالک کو ابتدائی مرحلے میں ہی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔
رپورٹ میں سفارش کی گئی ہے کہ یورپ کو اپنی موجودہ مادی اور فوجی کمزوریوں پر قابو پانے کے ساتھ ساتھ سیاسی اتحاد اور عزم کو بھی مضبوط بنانا ہوگا، کیونکہ روس کے چیلنج کا مقابلہ کرنے کا یہی واحد مؤثر راستہ ہے۔
دیکھیں

