پاکستان - 12 نومبر 2025
لیونارڈو ڈی کیپریو کا شہزادہ ولیم کو برازیل میں اسپیشل سرپرائز ‘ ماحولیاتی جرائم کے خلاف متحد ہونے کی اپیل
دنیا - 05 نومبر 2025
ہالی ووڈ کے معروف اداکار لیونارڈو ڈی کیپریو نے برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں منعقدہ یونائیٹڈ فار وائلڈ لائف سمٹ کے دوران برطانوی شہزادہ ولیم کو ایک خصوصی سرپرائز دیا۔
ڈی کیپریو نے تقریب میں ورچوئل طور پر شرکت کرتے ہوئے ماحولیات کے تحفظ اور فطرت کی بقا کے لیے عالمی اتحاد پر زور دیا۔
اپنے ویڈیو پیغام میں اداکار نے کہا، "فطرت ہمارے پاس موجود سب سے طاقتور حل ہے۔ دنیا کو بچانے کے لیے عالمی رہنماؤں کو ہمت اور عزم کے ساتھ متحد ہونا ہوگا۔"
شہزادہ ولیم نے بھی تقریب سے خطاب کیا اور جنگلی حیات کی غیر قانونی تجارت اور ماحولیاتی جرائم کے خلاف مشترکہ عالمی اقدام کی ضرورت پر زور دیا۔
ان کا کہنا تھا، "ہمیں ان افراد کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے جو روزانہ اپنی جان خطرے میں ڈال کر فطرت کی حفاظت کر رہے ہیں، اور ہمیں ان کی خدمات کو عملی طور پر سراہنا چاہیے۔"
انہوں نے مزید کہا کہ حکومتوں، تنظیموں اور سول سوسائٹی کو ایک ساتھ مل کر پائیدار حل تلاش کرنے، وسائل کے مؤثر استعمال اور ماحول کے تحفظ میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔
شہزادہ ولیم نے ایمازون میں ہونے والی سی او پی 30 کانفرنس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ زمین کے تحفظ کے لیے ہمیں اپنے عزم کو مزید مضبوط بنانا ہوگا۔
دیکھیں

