صبا قمر کا صحافی نعیم حنیف کے الزامات پر 10 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس‘ "جھوٹے دعوے برداشت نہیں!"

news-banner

انٹرٹینمنٹ - 05 نومبر 2025

پاکستان کی معروف اداکارہ صبا قمر نے صحافی نعیم حنیف کے سنگین الزامات کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے انہیں 10 کروڑ روپے (100 ملین) ہرجانے کا نوٹس بھجوا دیا ہے۔

 

یہ معاملہ اس وقت شروع ہوا جب صحافی نے صبا قمر کے کراچی سے متعلق حالیہ بیان پر ردِعمل دیتے ہوئے ان کے ماضی کے بارے میں متنازع دعوے کیے۔

 

 نعیم حنیف نے اپنے بیان میں کہا کہ سن 2003-04 میں اداکارہ لاہور میں ایک شخص کے ساتھ مقیم تھیں اور تعلق ختم ہونے کے بعد انہیں ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا۔

 

صبا قمر نے ان تمام الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے صحافی کے خلاف ہتکِ عزت کا مقدمہ دائر کیا ہے۔ نوٹس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ نعیم حنیف 7 دنوں کے اندر اپنا بیان واپس لیں، عوامی طور پر معافی مانگیں اور 10 کروڑ روپے بطور ہرجانہ ادا کریں۔

 

انسٹاگرام پر جاری اپنے بیان میں اداکارہ نے کہا: "میں نے آج ایک صحافی کے خلاف قانونی کارروائی کی ہے جس نے میرے خلاف جھوٹے اور بے بنیاد الزامات لگائے۔"

 

انہوں نے اپنے مداحوں اور ساتھی فنکاروں سے اپیل کی کہ وہ بھی ایسی صورت میں خاموش نہ رہیں: “جب کوئی آپ کی عزت پر حملہ کرے تو آواز اُٹھائیں۔ کسی کو یہ حق نہیں کہ وہ جھوٹ بول کر کسی کی ساکھ کو نقصان پہنچائے۔ سچ بول کر اور مضبوطی سے کھڑے ہوکر ہی ہم تبدیلی لا سکتے ہیں۔”