سدرہ نیازی کا نیا لُک وائرل ‘مداحوں نے کہا "پاکستانی کترینہ کیف!"

news-banner

انٹرٹینمنٹ - 05 نومبر 2025

پاکستانی اداکارہ سدرہ نیازی کا نیا روپ سوشل میڈیا پر چھا گیا، جہاں مداحوں نے ان کا موازنہ بالی ووڈ اسٹار کترینہ کیف سے کرتے ہوئے انہیں "پاکستانی کترینہ کیف" قرار دیا۔

 

جیو انٹرٹینمنٹ کے ڈرامہ ’سانول یار پیا‘ کے ایک منظر میں سدرہ نیازی کا نیا انداز سامنے آیا، جس میں وہ سنہرے اور مرون رنگ کی ساڑھی میں نظر آئیں۔

 

 یہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہوگئی، اور صارفین نے اداکارہ کے اس اسٹائل کو کترینہ کیف کے مشہور ’چکنی چمیلی‘ لُک سے مماثل قرار دیا۔

 

سوشل میڈیا پر مداحوں کے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔ کچھ صارفین نے کہا کہ سدرہ نیازی اپنی دلکشی اور اعتماد سے کسی بھی بالی ووڈ اسٹار کا مقابلہ کر سکتی ہیں، جب کہ دیگر نے انہیں پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی "کترینہ کیف" کا خطاب دے دیا۔