دنیا - 12 نومبر 2025
رمشا خان کا انکشاف: "میں انٹروورٹ ہوں، اسٹیج پر پرفارم کرتے ہوئے انزائٹی ہوتی ہے"
انٹرٹینمنٹ - 05 نومبر 2025
پاکستانی اداکارہ رمشا خان نے حالیہ انٹرویو میں اپنے انٹروورٹ مزاج اور اسٹیج پر پرفارم کرتے وقت ہونے والی انزائٹی کے بارے میں کھل کر بات کی ہے۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ فطری طور پر ایک انٹروورٹ ہیں اور بڑی تعداد میں لوگوں کے سامنے پرفارم کرنا ان کے لیے ہمیشہ مشکل ہوتا ہے۔ رمشا خان نے بتایا کہ اگرچہ اسٹیج پر وہ پُراعتماد نظر آتی ہیں، مگر اندرونی طور پر ان کے ہاتھ کانپ رہے ہوتے ہیں اور دل زور سے دھڑک رہا ہوتا ہے۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ امریکا میں ہونے والے حالیہ ایوارڈ شو میں ساتھی اداکار شجاع اسد کے ساتھ ڈانس پرفارمنس کے دوران تقریباً 8 ہزار ناظرین کو دیکھ کر وہ اس قدر گھبرا گئیں کہ ان کے "ہاتھ پیر سن" ہو گئے۔
رمشا نے کہا، "یہ ایک بہت بڑی خامی ہے، یہ احساس خوشگوار نہیں ہوتا، اور مجھے سمجھ نہیں آتی کہ اس پر کیسے قابو پاؤں۔"
واضح رہے کہ اسی پرفارمنس کے بعد سوشل میڈیا پر ان کے ڈانس کو لے کر ملا جلا ردعمل سامنے آیا تھا، جہاں کچھ صارفین نے انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔
دیکھیں

