دنیا - 12 نومبر 2025
کراچی ایئرپورٹ پر منکی پاکس کا مشتبہ کیس، سعودی عرب سے آنے والا مسافر نیپا اسپتال منتقل
تازہ ترین - 05 نومبر 2025
کراچی ایئرپورٹ پر سعودی عرب سے آنے والی ایک غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز کے مسافر میں منکی پاکس وائرس کی علامات ظاہر ہونے پر حکام نے فوری کارروائی کی۔
ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق، مسافر کو بخار اور جسم پر دانے ہونے کی شکایت تھی، جب کہ اس نے بتایا کہ وہ گزشتہ پانچ روز سے مسلسل بخار میں مبتلا ہے۔ اسکریننگ کے دوران علامات واضح ہونے پر سندھ حکومت کی ہدایت پر اسے فوری طور پر انفیکشن ڈیزیز اسپتال، نیپا منتقل کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق، ایئرپورٹ ہیلتھ اسٹاف نے مسافر کے نمونے حاصل کر لیے ہیں تاکہ منکی پاکس وائرس کی موجودگی کی تصدیق کے لیے لیبارٹری ٹیسٹ کیے جا سکیں۔ حکام نے دیگر مسافروں اور عملے کی احتیاطی اسکریننگ بھی مکمل کر لی ہے۔
دیکھیں

