پی ایس ایل 11 کی تیاریوں پر مینجمنٹ اور فرنچائزز کا اہم ورچوئل اجلاس

news-banner

کھیل - 05 نومبر 2025

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گیارہویں ایڈیشن کی تیاریوں کے سلسلے میں پی ایس ایل مینجمنٹ اور فرنچائزز کے نمائندوں کا ایک ورچوئل اجلاس منعقد ہوا، جس میں لیگ کے مختلف انتظامی اور آپریشنل امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

 

اجلاس میں فرنچائزز کے نمائندوں، پی سی بی عہدیداران اور پی ایس ایل آفیشلز نے شرکت کی۔

 

 اس موقع پر پی ایس ایل کے چیف ایگزیکٹو سلمان نصیر نے فرنچائز ویلیو ایشن کے عمل پر بریفنگ دی، جب کہ شرکاء کو پی ایس ایل 11 کے شیڈول، پلیئرز ایکوزیشن اور پلیئنگ فارمیٹ سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔

 

ذرائع کے مطابق، پی ایس ایل 11 کی ونڈو اپریل تا مئی کے درمیان متوقع ہے، جب کہ فرنچائزز کو ویلیو ایشن رپورٹ سے آئندہ ہفتے باضابطہ طور پر آگاہ کیا جائے گا۔

 

اجلاس کے اختتام پر فیصلہ کیا گیا کہ فالو اپ میٹنگز کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا تاکہ پی ایس ایل 11 کی تیاریوں کو حتمی شکل دی جا سکے۔