دنیا - 12 نومبر 2025
ظہران ممدانی نیویارک سٹی کے پہلے مسلم میئر منتخب "خوف ہارا، امید جیتی!"
دنیا - 05 نومبر 2025
نیویارک سٹی کے نومنتخب میئر ظہران ممدانی نے اپنی تاریخی کامیابی کے بعد عوام سے خطاب میں کہا کہ "ہم نے نیویارک میں تاریخ رقم کر دی ہے، طاقت عوام کے ہاتھ میں ہے اور مستقبل بھی ہمارا ہے۔"
انہوں نے کہا کہ نیویارک کے عوام نے تبدیلی اور امید کو ووٹ دیا ہے۔
“میں یکم جنوری کو میئر کا حلف اٹھاؤں گا — یہ کامیابی عوام کی ہے، ہم آپ کے لیے لڑیں گے کیونکہ ہم آپ ہی میں سے ہیں۔ یہ شہر آپ کا ہے اور جمہوریت بھی آپ کی۔”
ظہران ممدانی نے مزید کہا کہ "ہم لیڈرشپ کے ایک نئے دور میں داخل ہو چکے ہیں، ایک ہزار سے زائد رضاکاروں کی محنت سے یہ کامیابی ممکن ہوئی، آج خوف کی شکست اور امید کی جیت ہوئی ہے۔"
انہوں نے واضح کیا کہ "نیویارک میں موروثی سیاست کا خاتمہ ہو چکا ہے، یہاں اسلاموفوبیا کی کوئی گنجائش نہیں۔ میں ایک مسلمان اور ڈیموکریٹک سوشلسٹ ہوں، اور اب اس شہر میں نفرت کے نام پر کوئی الیکشن نہیں جیت سکتا۔"
ڈونلڈ ٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوئے ظہران ممدانی نے کہا، "مجھے معلوم ہے آپ دیکھ رہے ہیں — ہم مزدوروں کے حقوق کے لیے یونینز کے ساتھ کھڑے ہوں گے، کیونکہ نیویارک کو تارکینِ وطن نے مضبوط کیا ہے۔"
دیکھیں

