دنیا - 12 نومبر 2025
حکومت جلد 5G اسپیکٹرم پالیسی کا اعلان کرے گی، شزا فاطمہ
تازہ ترین - 06 نومبر 2025
وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزا فاطمہ نے کہا ہے کہ حکومت جلد ہی ملک میں 5G اسپیکٹرم پالیسی متعارف کرانے جا رہی ہے۔
اسلام آباد میں جنوبی ایشیائی ٹیلی کمیونیکیشن ریگولیٹرز کونسل کے 26ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ پاکستان 600 میگا ہرٹز سے زائد اسپیکٹرم نیلام کرے گا، جس سے نہ صرف 3G اور 4G سروسز میں بہتری آئے گی بلکہ 5G ٹیکنالوجی کی راہ بھی ہموار ہوگی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ٹیلی کام انفراسٹرکچر شیئرنگ فریم ورک کی منظوری دے دی گئی ہے جبکہ سیٹلائٹ کمیونیکیشن کے ضوابط کو بھی حتمی شکل دے دی گئی ہے، جس کے نتیجے میں ملک میں سیٹلائٹ انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کی جائے گی۔
شزا فاطمہ کے مطابق حکومت کا ہدف ہے کہ ہر شہری کو ڈیجیٹل سہولیات تک رسائی حاصل ہو۔ اسی مقصد کے لیے ’اسمارٹ فون فار آل‘ پالیسی کو حتمی شکل دی جا رہی ہے تاکہ موبائل ڈیوائسز عام صارف کے لیے زیادہ سستی اور قابلِ حصول بن سکیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں موبائل صارفین کی تعداد 20 کروڑ اور براڈ بینڈ صارفین 15 کروڑ سے تجاوز کر چکے ہیں۔ گزشتہ پانچ برسوں میں ڈیٹا ٹریفک میں 70 فیصد اضافہ اور ٹیلی کام سیکٹر کی آمدن میں 17 فیصد سالانہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
وفاقی وزیر کے مطابق ملک میں ای کامرس کا حجم اس وقت 7.7 ارب ڈالر ہے، جو آئندہ سال 10 ارب ڈالر سے زیادہ ہونے کی توقع ہے۔
دیکھیں

