دنیا - 12 نومبر 2025
27ویں آئینی ترمیم: اپوزیشن قیادت کی مولانا فضل الرحمان سے اہم ملاقات، اپوزیشن الائنس مضبوط کرنے پر مشاورت
پاکستان - 06 نومبر 2025
نامزد اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کی قیادت میں اپوزیشن رہنماؤں کا وفد مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ پہنچا، جہاں 27ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی گئی۔
وفد میں سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس، سابق وفاقی وزیر اسد محمود اور جے یو آئی کے ترجمان اسلم غوری شامل تھے۔
ملاقات کے دوران ملکی سیاسی صورتحال، پارلیمانی امور اور اپوزیشن جماعتوں کے آئندہ کردار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق اس ملاقات کا مقصد 27ویں آئینی ترمیم کے معاملے پر اپوزیشن اتحاد کو مضبوط بنانا اور متفقہ حکمتِ عملی ترتیب دینا تھا۔
سیاسی مبصرین اس ملاقات کو موجودہ سیاسی تناظر میں ایک اہم پیش رفت قرار دے رہے ہیں، کیونکہ اپوزیشن جماعتوں کے درمیان رابطے تیز ہو گئے ہیں اور قومی سطح پر اتفاقِ رائے پیدا کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔
دیکھیں

