دنیا - 12 نومبر 2025
وزیراعظم شہباز شریف اور ایم کیو ایم قیادت کی آج اہم ملاقات، 27ویں آئینی ترمیم پر مشاورت متوقع
پاکستان - 06 نومبر 2025
وزیراعظم شہباز شریف اور متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کی قیادت کے درمیان آج ایک اہم ملاقات متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق ملاقات وزیراعظم ہاؤس میں صبح 10 بجے سے دوپہر 2 بجے کے درمیان ہوگی۔
ایم کیو ایم کے وفد میں کنوینر خالد مقبول صدیقی، فاروق ستار، گورنر سندھ کامران ٹیسوری، امین الحق اور جاوید حنیف شامل ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اس ملاقات میں ایم کیو ایم قیادت کو 27ویں آئینی ترمیم کے مجوزہ مسودے پر اعتماد میں لیں گے۔ ملاقات کے دوران ترمیم کی مختلف شقوں پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوگا۔
ایم کیو ایم وفد بلدیاتی حکومتوں کو آئینی تحفظ دینے اور ن لیگ سے طے پانے والے معاہدے کے نکات پر عملدرآمد کا معاملہ اٹھائے گا۔ پارٹی قیادت حکومت پر زور دے گی کہ ترمیم میں ایم کیو ایم کے مجوزہ نکات کو شامل کیا جائے تاکہ مقامی حکومتوں کو مزید بااختیار بنایا جا سکے۔
دیکھیں

