پاکستان - 12 نومبر 2025
27ویں آئینی ترمیم: پیپلز پارٹی کی سی ای سی کا اجلاس آج کراچی میں، 5 بڑے تحفظات سامنے آ گئے
پاکستان - 06 نومبر 2025
27ویں آئینی ترمیم کے معاملے پر پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی) کا اہم اجلاس آج کراچی میں منعقد ہوگا۔ اجلاس میں ارکان کو حکومت کی جانب سے تیار کردہ آئینی ترمیمی ڈرافٹ پر اعتماد میں لیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی نے 27ویں آئینی ترمیم سے متعلق 5 بنیادی تحفظات ظاہر کیے ہیں۔ پارٹی کا مؤقف ہے کہ صوبوں کے مالیاتی حصے کو 57 فیصد سے کم نہ کیا جائے اور صوبائی خودمختاری میں کسی قسم کی کمی قبول نہیں کی جائے گی۔
تاہم، محکمہ تعلیم کے لیے پورے ملک میں یکساں نصاب کی تجویز کو پیپلز پارٹی نے مثبت قرار دیا ہے۔
واضح رہے کہ پارلیمنٹ سے 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے لیے قومی اسمبلی کے 336 میں سے موجودہ 326 اراکین میں سے 224 ووٹ درکار ہیں۔ حکومتی اتحاد کو اس وقت پیپلز پارٹی سمیت مجموعی طور پر 237 اراکین کی حمایت حاصل ہے۔
حکومتی اتحاد میں مسلم لیگ (ن) 125 اراکین کے ساتھ سب سے بڑی جماعت ہے، جب کہ پیپلز پارٹی کے 74، ایم کیو ایم کے 22، ق لیگ کے 5 اور آئی پی پی کے 4 اراکین شامل ہیں۔
اس کے علاوہ مسلم لیگ ضیاء، بلوچستان عوامی پارٹی، نیشنل پارٹی کے ایک ایک رکن اور 4 آزاد اراکین بھی حکومتی اتحاد کا حصہ ہیں۔
دوسری جانب قومی اسمبلی میں اپوزیشن کے اراکین کی تعداد 89 ہے، جن میں 75 آزاد، جے یو آئی (ف) کے 10 اور سنی اتحاد کونسل، مجلس وحدت المسلمین، بی این پی (مینگل) اور پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے ایک ایک رکن شامل ہیں۔
دیکھیں

