دنیا - 12 نومبر 2025
ٹرمپ کا انکشاف: پاک بھارت جنگ میں 8 طیارے گرائے گئے، جنگ کو ٹیرف کے ذریعے روکا
دنیا - 06 نومبر 2025
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انکشاف کیا ہے کہ پاک بھارت جنگ کے دوران 8 طیارے مار گرائے گئے تھے اور دونوں ایٹمی ممالک کے درمیان ممکنہ تصادم کو ٹیرف کے ذریعے روکا گیا۔
میامی میں ایک بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے اخبارات میں پڑھا کہ 7 یا 8 طیارے گرائے گئے، تاہم حقیقت میں 8 طیارے مار گرائے گئے تھے۔
انہوں نے کہا کہ کچھ اخبارات جھوٹی خبریں دیتے ہیں اس لیے کسی کا نام نہیں لوں گا۔
مزید برآں، ٹرمپ نے نیویارک کے میئر ظہران ممدانی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ نیویارک کے عوام نے بائیں بازو کے ایک شخص کو منتخب کر کے اپنی "خودمختاری کھو دی ہے"، تاہم وہ دیکھنا چاہتے ہیں کہ ممدانی اپنے عہدے پر کیسا کام کرتے ہیں۔
ٹرمپ نے مزید کہا کہ امریکا چاہتا ہے نیویارک کامیاب ہو اور اس سلسلے میں ہم تھوڑی مدد بھی کریں گے۔
دیکھیں

