کرسٹیانو رونالڈو کا ریٹائرمنٹ کا عندیہ — "اب وقت ہے کہ اپنی فیملی کو وقت دوں"

news-banner

کھیل - 06 نومبر 2025

عالمی شہرت یافتہ پرتگالی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے عندیہ دیا ہے کہ وہ جلد ہی فٹبال سے ریٹائرمنٹ لے سکتے ہیں۔


رونالڈو، جو اس وقت سعودی کلب النصر کی نمائندگی کر رہے ہیں، اب تک کلب اور ملک کی سطح پر 952 گولز اسکور کر چکے ہیں۔ گزشتہ ماہ اُنہوں نے کہا تھا کہ ان کا ہدف 1000 گولز مکمل کرنے کے بعد کھیل کو خیرباد کہنا ہے۔

 

پیئرز مورگن کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں 40 سالہ فٹبالر نے بتایا کہ وہ اب اپنی فیملی کے ساتھ زیادہ وقت گزارنے اور زندگی کے اگلے مرحلے کی تیاری کے لیے فٹبال سے رخصتی پر غور کر رہے ہیں۔


اُن کا کہنا تھا،“فٹبال سے حاصل ہونے والی خوشی جیسی کوئی چیز نہیں، لیکن ہر سفر کا ایک اختتام ہوتا ہے۔ میں اپنے بچوں اور خاندان کے ساتھ زیادہ وقت گزارنا چاہتا ہوں۔”

 

رونالڈو، جو دنیا کے پہلے ارب پتی فٹبالر ہیں، نے بتایا کہ وہ 25 یا 26 سال کی عمر سے ہی فٹبال کے بعد کی زندگی کے بارے میں منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔


اُن کے مطابق،“زندگی میں بہت سی چیزیں ہیں جو ابھی تجربہ کرنی باقی ہیں، لیکن میں جانتا ہوں کہ صحیح وقت پر رخصت ہونا ہی بہترین فیصلہ ہوگا۔”