دنیا - 12 نومبر 2025
27ویں آئینی ترمیم پر کوئی جلدبازی نہیں، قومی مفاد مقدم ہے: وزیرِ مملکت برائے قانون بیرسٹر عقیل ملک
پاکستان - 06 نومبر 2025
وزیر مملکت برائے قانون بیرسٹر عقیل ملک نے واضح کیا ہے کہ 27ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے حکومت کسی قسم کی جلدبازی کا مظاہرہ نہیں کر رہی، بلکہ تمام پہلوؤں پر تفصیلی مشاورت کی جا رہی ہے۔
نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ کسی کی ریٹائرمنٹ کے باعث 26ویں ترمیم کی طرح عجلت میں فیصلہ کیا جا رہا ہے۔
بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ آئین کوئی آسمانی صحیفہ نہیں جس میں تبدیلی ممکن نہ ہو، بلکہ وقت کے ساتھ قومی مفاد میں بہتریاں لانا ضروری ہوتی ہیں۔
ان کے مطابق، 27ویں ترمیم میں ایسے نکات شامل ہیں جو قومی مفاد سے جڑے ہیں، اس کا کسی سیاسی جماعت کے مفاد یا نقصان سے تعلق نہیں۔ اپوزیشن کو چاہیے کہ وہ سیاسی بیانات دینے کے بجائے اپنی رائے پارلیمانی کمیٹیوں اور ایوان میں پیش کرے۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی ایگزیکٹو کمیٹی کے مؤقف کا احترام کیا جائے گا، تاہم ملکی مفاد میں آئینی و قانونی بہتری ناگزیر ہے۔
وزیر مملکت نے مزید کہا کہ وفاق پر پنشن، دفاع، سوشل پروٹیکشن اور قرضوں کی ادائیگی جیسے بڑے بوجھ ہیں، جبکہ این ایف سی ایوارڈ کے تحت 57 فیصد حصہ صوبوں کو دیا جاتا ہے۔
انہوں نے تجویز دی کہ وفاقی اخراجات میں کمی لانے کے لیے صوبوں کو بھی مالی طور پر مساوی ذمہ داری اٹھانی چاہیے۔
دیکھیں

