دنیا - 12 نومبر 2025
ایپل اور گوگل میں تاریخی معاہدہ طے ‘ نیا "سری" گوگل کے جیمنی اے آئی سے طاقت حاصل کرے گا
تازہ ترین - 06 نومبر 2025
ٹیکنالوجی کی دنیا کی دو بڑی کمپنیوں، ایپل اور گوگل، کے درمیان ایک اہم معاہدہ طے پانے کے قریب ہے جس کے تحت ایپل ہر سال تقریباً ایک ارب ڈالر گوگل کو ادا کرے گا۔
ذرائع کے مطابق، اس معاہدے کے بعد ایپل اپنے ورچوئل اسسٹنٹ "سری" کو گوگل کے جدید جیمنی اے آئی ماڈل کے ایک خاص ورژن کے ذریعے نئے سرے سے ترتیب دینے کا ارادہ رکھتی ہے۔
یہ پیشرفت ایپل کے لیے ایک بڑا قدم سمجھی جا رہی ہے، کیونکہ کمپنی ماضی میں ہمیشہ اپنی خود کی ٹیکنالوجی پر انحصار کرتی رہی ہے۔ تاہم، فی الحال ایپل گوگل کے ماڈل کو عارضی حل کے طور پر استعمال کرے گی، جب تک کہ اس کا اپنا مصنوعی ذہانت (AI) نظام مطلوبہ سطح تک نہ پہنچ جائے۔
گوگل کا جیمنی ماڈل تقریباً 1.2 ٹریلین پیرامیٹرز پر مشتمل ہے، جو اسے ایپل کے موجودہ "ایپل انٹیلیجنس" ماڈل سے تقریباً آٹھ گنا زیادہ طاقتور بناتا ہے، کیونکہ ایپل کے ماڈل میں صرف 150 بلین پیرامیٹرز ہیں۔
ذرائع کے مطابق، ایپل نے رواں سال کے آغاز میں اوپن اے آئی اور انتھروپک کے ماڈلز کا بھی جائزہ لیا تھا، مگر تمام آپشنز دیکھنے کے بعد گوگل کو ترجیح دی۔
بلوم برگ کے مطابق، نیا "سری" آئندہ سال بہار کے موسم میں متعارف کرایا جا سکتا ہے، تاہم منصوبے میں تبدیلی کا امکان بھی موجود ہے۔
دیکھیں

