پاکستان - 12 نومبر 2025
جموں و کشمیر میں یومِ شہدائے جموں ‘ لاکھوں کشمیری شہداء کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت
دنیا - 06 نومبر 2025
لائن آف کنٹرول کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں بسنے والے کشمیری آج یومِ شہدائے جموں عقیدت و احترام سے منا رہے ہیں۔
یہ دن اُن لاکھوں معصوم مسلمانوں کی یاد میں منایا جاتا ہے جو نومبر 1947 کے اوائل میں ہندو بلوائیوں کے ہاتھوں شہید کیے گئے تھے۔ اس ظلم میں مرد، خواتین اور بچے سب ہی نشانہ بنے۔
کشمیری عوام ہر سال اس دن کو اس عہد کی تجدید کے طور پر مناتے ہیں کہ وہ اپنی آزادی اور حقِ خود ارادیت کی جدوجہد جاری رکھیں گے۔
مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کا جابرانہ تسلط اور ریاستی ظلم گزشتہ 77 برس سے جاری ہے، جبکہ عالمی برادری کی خاموشی اس انسانی المیے کو مزید گہرا کر رہی ہے۔
کشمیری عوام عالمی برادری سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ بھارت کے ان مظالم کو نسل کشی کے طور پر تسلیم کیا جائے اور کشمیریوں کے حقِ خود ارادیت کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں۔
دیکھیں

