وزیراعظم شہباز شریف سے عبدالعلیم خان کی ملاقات، 27ویں آئینی ترمیم پر تفصیلی مشاورت

news-banner

پاکستان - 06 نومبر 2025

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے استحکامِ پاکستان پارٹی کے صدر اور وفاقی وزیرِ مواصلات عبدالعلیم خان نے وزیرِ مملکت برائے سمندر پار پاکستانی عون چوہدری کے ہمراہ ملاقات کی۔ ملاقات میں مجوزہ 27ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے تفصیلی گفتگو اور مشاورت کی گئی۔

 

اس موقع پر نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، وزیرِ دفاع خواجہ آصف، وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ، وزیرِ اقتصادی امور احد چیمہ، وزیرِ اطلاعات عطا تارڑ، وزیرِ پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری اور مشیرِ وزیراعظم رانا ثناء اللہ بھی شریک تھے۔

 

ذرائع کے مطابق اجلاس میں آئینی ترمیم سے متعلق مختلف نکات پر تبادلہ خیال کیا گیا اور قومی مفاد میں اتفاقِ رائے کے لیے سیاسی مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔