پاکستان - 12 نومبر 2025
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے چینی سرمایہ کاروں کی ملاقات، پنجاب میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کا اظہار
تازہ ترین - 06 نومبر 2025
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے چین کے نمایاں سرمایہ کاروں پر مشتمل وفد نے ملاقات کی، جس میں پنجاب کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چینی وفد نے صوبے میں سرمایہ کاری کے مواقع میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔
مریم نواز شریف نے وفد میں خواتین سرمایہ کاروں کی شمولیت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ برازیل روانگی سے قبل چینی وفد سے ملاقات بے حد اہمیت رکھتی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پنجاب میں پہلی بار "زیرو ٹائم ٹو اسٹارٹ" پالیسی متعارف کرائی گئی ہے تاکہ سرمایہ کاروں کو فوری سہولتیں فراہم کی جا سکیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں انفراسٹرکچر، آئی ٹی سیکٹر، میڈیکل ٹورازم، انڈسٹریل زونز اور پارکس سرمایہ کاری کے لیے بے پناہ پوٹینشل رکھتے ہیں۔ سرمایہ کاروں کو ٹیکس ہالیڈے اور ڈیوٹی امپورٹ ریلیف جیسی سہولتیں دی جائیں گی۔
وزیراعلیٰ نے بتایا کہ چین کے دورے کے بعد پنجاب میں میڈیکل اور دیگر شعبوں میں جدید اصلاحات متعارف کرائی جا رہی ہیں۔ پنجاب میں رئیل اسٹیٹ انفراسٹرکچر تیزی سے ترقی کر رہا ہے جبکہ روڈا کا منصوبہ ایک نئی مثال بنے گا۔
انہوں نے کہا کہ صرف 10 ماہ میں ایک لاکھ سے زائد گھروں کی تعمیر ایک تاریخی کامیابی ہے۔
مریم نواز نے مزید کہا کہ سیاحت کے فروغ کے باعث نئے ہوٹلوں اور جدید ٹرانسپورٹ کی ضرورت بڑھ گئی ہے، اسی لیے صوبے میں پہلی بار گلاس ٹرین اور ہائی اسپیڈ ٹرین متعارف کرائی جا رہی ہے۔
پنجاب میں کاروبار کے لیے تمام نظام آن لائن کر دیا گیا ہے — “آج اپلائی کریں، کل سے آغاز کریں۔”
چینی کمپنیوں کے نمائندوں نے پنجاب کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے عزم کا اظہار کیا۔
دیکھیں

