وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا 18ویں ترمیم اور این ایف سی ایوارڈ کے دفاع کا اعلان

news-banner

پاکستان - 06 نومبر 2025

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے واضح کیا کہ صوبائی خودمختاری کی علامت 18ویں ترمیم اور این ایف سی ایوارڈ کو رول بیک کرنے کی کسی بھی کوشش کی بھرپور مخالفت کی جائے گی۔

 

انہوں نے کہا کہ 18ویں ترمیم میں کئی اہم شقیں شامل ہیں جنہیں کمزور نہیں ہونے دیا جائے گا۔

 

اس سے قبل مراد علی شاہ نے سندھ میں طلبہ کی حاضری کو مانیٹر کرنے کے لیے پہلے ڈیجیٹل نظام کا افتتاح کیا۔ تقریب سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ حاضری کا یہ نظام اسکولوں کے بعد کالجز اور جامعات میں بھی نافذ کیا جائے گا تاکہ تعلیمی اداروں میں طلبہ کی نگرانی بہتر بنائی جا سکے۔