پاکستان - 12 نومبر 2025
امارات کا 170 ارب درہم کا میگا منصوبہ — ٹریفک جام سے نجات اور تیز رفتار سفر کی نئی راہیں!
تازہ ترین - 06 نومبر 2025
متحدہ عرب امارات نے بڑھتی ہوئی آبادی اور شدید ٹریفک دباؤ سے نمٹنے کے لیے آئندہ پانچ سال کا ایک نیا روڈ اور ٹرانسپورٹ ماسٹر پلان تیار کر لیا ہے۔
حکام کے مطابق اس منصوبے پر 170 ارب درہم (تقریباً 13 کھرب پاکستانی روپے) یا 46 ارب ڈالرز خرچ کیے جائیں گے۔
اماراتی وزیر توانائی و انفراسٹرکچر سہیل المزروعی نے منصوبے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس کا مقصد ملک میں ٹریفک کے دباؤ میں کمی اور سفر کو تیز اور محفوظ بنانا ہے۔
منصوبے کے تحت اہم شاہراہوں کی توسیع، پبلک ٹرانسپورٹ میں جدت، اور ہائی اسپیڈ ریل نیٹ ورک کی تعمیر شامل ہے۔
الاتحاد روڈ کو 12 لینز تک بڑھایا جائے گا، جب کہ ایمرٹس روڈ اور شیخ محمد بن زاید روڈ کو 10 لینز تک توسیع دی جائے گی۔
حکام کے مطابق اس اقدام سے سڑکوں کی گنجائش میں 45 سے 65 فیصد اضافہ ہوگا اور سفر کا وقت نمایاں طور پر کم ہو جائے گا۔
فی الحال متحدہ عرب امارات کی آبادی 1 کروڑ 10 لاکھ جبکہ دبئی کی آبادی 40 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔
دیکھیں

