دنیا - 12 نومبر 2025
قازقستان ابراہم معاہدے میں شامل — صدر ٹرمپ کا وائٹ ہاؤس میں تاریخی اعلان
دنیا - 07 نومبر 2025
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ قازقستان باضابطہ طور پر ابراہم معاہدے میں شامل ہوگیا ہے۔ یہ اعلان واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس میں وسطی ایشیائی ممالک کے رہنماؤں سے ملاقات کے بعد کیا گیا، جس میں قازقستان کے صدر قاسم جومارت توقایف بھی شریک تھے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ قازقستان کی شمولیت دنیا میں امن، تعاون اور خوشحالی کے فروغ کی سمت ایک اہم قدم ہے۔ ان کے مطابق قازقستان کے صدر اور اسرائیلی وزیراعظم کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ بھی ہوا ہے، جو خطے میں نئے سفارتی دور کا آغاز ثابت ہوگا۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ میری دوسری مدتِ صدارت کے دوران قازقستان پہلا ملک ہے جو ابراہم معاہدے میں شامل ہوا ہے۔ انہوں نے قازقستان کو “ایک شاندار ملک جس کی قیادت باصلاحیت ہے” قرار دیا۔
اس موقع پر قازقستان کے صدر توقایف نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے صرف آٹھ ماہ میں آٹھ جنگیں رکوا کر دنیا میں امن کی نئی مثال قائم کی ہے۔
صدر ٹرمپ نے مزید بتایا کہ جلد ہی غزہ میں ایک بین الاقوامی فورس تعینات کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ حماس امن معاہدے کا ایک چھوٹا سا حصہ ہے، لیکن اگر اس نے حالات خراب کیے تو طاقت کا استعمال کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ اس اعلان سے قبل امریکی نمائندہ خصوصی برائے مشرقِ وسطیٰ سٹیو وٹکوف نے اشارہ دیا تھا کہ ایک اور ملک ابراہم معاہدے میں شامل ہونے جا رہا ہے، تاہم انہوں نے نام ظاہر نہیں کیا تھا۔
بعد ازاں ایک امریکی نیوز ویب سائٹ نے اطلاع دی تھی کہ قازقستان کے صدر اپنے دورۂ امریکہ کے دوران باضابطہ اعلان کریں گے، جو آج صدر ٹرمپ کے بیان کے ساتھ درست ثابت ہوا۔
دیکھیں

