دنیا - 12 نومبر 2025
27ویں آئینی ترمیم پر پیش رفت میں تعطل ‘ وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیرِاعظم کی مصروفیات کے باعث ملتوی
پاکستان - 07 نومبر 2025
اسلام آباد: 27ویں آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری سے متعلق وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیر اعظم شہباز شریف کی مصروفیات کے باعث ملتوی کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں آئینی عدالت کے قیام، ’’کمانڈر آف ڈیفنس فورسز‘‘ کے نئے عہدے، 7 ججز پر مشتمل عدالتی ڈھانچے اور ججز کی ریٹائرمنٹ کی عمر 68 سال مقرر کرنے جیسے اہم نکات پر غور کیا جانا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے اتحادی جماعتوں کو 27ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے اعتماد میں لے لیا ہے۔ انہوں نے ایم کیو ایم پاکستان کو یقین دلایا ہے کہ بلدیاتی اصلاحات کو ترمیمی مسودے میں شامل کیا جائے گا، جس کے بعد متحدہ نے حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔
دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی نے 27ویں آئینی ترمیم کے بیشتر نکات مسترد کر دیے ہیں۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی آرٹیکل 243 میں محدود تبدیلی کے سوا باقی تمام تجاویز کو رد کرتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ صوبائی حصے اور این ایف سی فارمولے میں ردوبدل کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔
دیکھیں

