پاکستان - 12 نومبر 2025
بنوں میں دہشتگردوں سے جھڑپ، 7 ہلاک ‘ پولیس اہلکار شہید، متعدد زخمی
پاکستان - 07 نومبر 2025
بنوں: تھانہ کینٹ ممند خیل کے علاقے میں پولیس اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 7 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔
ڈی پی او بنوں کے مطابق پولیس اور سی ٹی ڈی کی ٹیمیں علاقے میں سرچ آپریشن کر رہی تھیں کہ دہشتگردوں نے اچانک گھات لگا کر حملہ کر دیا۔ پولیس کی جوابی فائرنگ میں تمام دہشتگرد مارے گئے۔
کارروائی کے دوران پولیس کا ایک اہلکار شہید اور 10 اہلکار زخمی ہو گئے جبکہ چار شہری بھی فائرنگ کی زد میں آ کر زخمی ہوئے۔
شہید اہلکار عابد خان کی نمازِ جنازہ پولیس لائنز بنوں میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کر دی گئی۔
پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے میں سہولت کاروں کی تلاش کے لیے ناکہ بندی سخت کر دی ہے، جبکہ سرچ آپریشن کو مزید تیز کر دیا گیا ہے۔
دیکھیں

