کھیل - 12 نومبر 2025
بنگلہ دیش ویمن ٹیم کی فاسٹ بولر جہاں آرا عالم کے سنگین الزامات ‘ سابق سلیکٹر منظور الاسلام پر جنسی ہراسانی کا مقدمہ
کھیل - 07 نومبر 2025
بنگلہ دیش ویمن کرکٹ ٹیم کی معروف فاسٹ بولر جہاں آرا عالم نے سابق سلیکٹر منظور الاسلام پر جنسی ہراسانی کے سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ 2022 ویمنز ون ڈے ورلڈ کپ کے دوران انہیں بارہا نازیبا حرکات اور غیر اخلاقی پیشکشوں کا سامنا کرنا پڑا، لیکن بورڈ کے اعلیٰ حکام نے شکایات کے باوجود کوئی کارروائی نہیں کی۔
جہاں آرا، جو اس وقت ذہنی صحت کے مسائل کے باعث ٹیم سے دور ہیں، نے ایک یوٹیوب انٹرویو میں بتایا کہ ٹیم مینجمنٹ کے ایک رکن نے انہیں بارہا ’ذاتی تعلقات‘ کی پیشکش کی اور انکار کرنے پر ٹیم سے نکالنے کی دھمکیاں دیں۔
ان کا کہنا تھا، ’’یہ سب ایک بار نہیں، بار بار ہوا۔ ہم لڑکیاں بولنے سے ڈرتی تھیں کیونکہ روزگار اسی سے وابستہ تھا۔‘‘
جہاں آرا نے مزید کہا کہ انہوں نے ویمنز کمیٹی کی سربراہ نادیل چوہدری اور بی سی بی کے چیف ایگزیکٹو نظام الدین چوہدری کو بھی آگاہ کیا مگر کسی نے سنجیدگی سے نوٹس نہیں لیا۔
انہوں نے الزام لگایا کہ 2022 کے ورلڈ کپ کے دوران منظور الاسلام نے ان کے ساتھ جسمانی طور پر قریب آنے کی کوشش کی اور حتیٰ کہ ان کے حیض (پیریڈز) کے بارے میں غیر مناسب سوالات کیے۔
’’وہ کندھے پر ہاتھ رکھتے، قریب آ کر بات کرتے، اور کبھی گلے لگانے کی کوشش کرتے۔‘‘
الزامات کے جواب میں منظور الاسلام نے ان تمام دعوؤں کو بے بنیاد اور من گھڑت قرار دیا ہے۔
انہوں نے کہا، ’’میں نے ہمیشہ سب کھلاڑیوں کے ساتھ عزت و احترام سے پیش آیا، یہ سب جھوٹ ہے۔‘‘
دوسری جانب بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔
بی سی بی کے نائب چیئرمین سخاوت حسین نے کہا کہ، ’’الزامات انتہائی سنگین ہیں، ہم اس معاملے کی مکمل انکوائری کریں گے اور ذمہ دار ثابت ہونے والے کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔‘‘
دیکھیں

