پاکستان - 12 نومبر 2025
لاہور بند! ضلعی انتظامیہ کا شہر بھر میں راستوں کی بندش، پی ٹی آئی کا ہر صورت جلسہ کرنے کا اعلان
پاکستان - 07 نومبر 2025
لاہور میں پی ٹی آئی اور تحریکِ تحفظِ آئین پاکستان کے اعلان کردہ جلسے کے باعث شہر بھر میں سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے تمام مرکزی شاہراہوں اور داخلی راستوں کو ٹرکوں اور کنٹینرز کے ذریعے بند کر دیا، جبکہ موبائل اور انٹرنیٹ سروس بھی معطل کر دی گئی ہے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر ہاکی گراؤنڈ میں جلسے کی اجازت مسترد کر دی گئی تھی، لہٰذا کسی بھی عوامی اجتماع کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ صوبے بھر میں ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے جس کے تحت جلسے، جلوس اور اجتماعات پر مکمل پابندی عائد ہے۔
ادھر شہر میں سڑکوں کی بندش سے شہریوں، خاص طور پر طلبہ کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ تعلیمی اداروں میں حاضری متاثر ہوئی ہے جبکہ اہم شاہراہوں پر ٹریفک جام سے روزمرہ زندگی مفلوج ہو گئی ہے۔
انتظامیہ نے سکیورٹی فورسز کو الرٹ کر دیا ہے اور شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں۔
دوسری جانب پی ٹی آئی قیادت نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہر صورت ہاکی گراؤنڈ میں جلسہ کریں گے۔ ان کے مطابق یہ اجتماع آئین کی بالادستی اور جمہوری حقوق کی بحالی کے لیے ہوگا، چاہے انتظامیہ اجازت دے یا نہ دے۔
دیکھیں

