پاکستان کا استنبول مذاکرات میں دوٹوک مؤقف ‘ افغان سرزمین سے دہشت گردی کسی صورت قبول نہیں

news-banner

دنیا - 07 نومبر 2025

پاکستان نے استنبول مذاکرات میں واضح مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغان سرزمین سے دہشت گردی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

 

ذرائع کے مطابق مذاکرات ترکیہ اور قطر کی میزبانی میں جاری ہیں، جن کا مقصد دہشت گردی کے خاتمے اور امن کے تسلسل کے لیے نگرانی اور تصدیق کا مؤثر نظام تشکیل دینا ہے۔

 

بتایا گیا ہے کہ آج پاکستان اور افغان طالبان حکومت کے درمیان اعلیٰ سطحی (پرنسپل لیول) ملاقات ہو گی، جس میں ثالث ممالک کے نمائندے بھی شریک ہوں گے تاکہ مذاکرات کا تسلسل برقرار رہے۔

 

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق افغان وفد میں طالبان کے اہم رہنما، جن میں انٹیلی جنس چیف عبدالحق واثق، نائب وزیر داخلہ رحمت اللہ نجیب، دوحہ میں طالبان کے سفیر سہیل شاہین، انس حقانی، وزارتِ خارجہ کے اہلکار عبدالقہار بلخی اور دیگر شامل ہیں۔

 

ذرائع کے مطابق مذاکرات دو روز تک جاری رہیں گے، تاہم ضرورت پڑنے پر ان کا دائرہ مزید بڑھایا جا سکتا ہے۔