دنیا - 12 نومبر 2025
نیو یارک کے میئر ظہران ممدانی کی جنید خان سے حیران کن مشابہت ‘ سوشل میڈیا پر چرچا
انٹرٹینمنٹ - 07 نومبر 2025
حال ہی میں منتخب ہونے والے نیو یارک سٹی کے میئر ظہران ممدانی امریکا کے ساتھ ساتھ پاکستان میں بھی توجہ کا مرکز بن گئے ہیں — وجہ ان کی سیاست نہیں بلکہ پاکستانی اداکار جنید خان سے حیران کن مشابہت ہے۔
افریقی ملک یوگنڈا میں پیدا ہونے والے 34 سالہ ظہران ممدانی مسلمان ہیں اور انہوں نے ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار کے طور پر الیکشن جیتا۔ ان کی کامیابی پر دنیا بھر کے مسلمانوں نے خوشی کا اظہار کیا۔
ان کی ایک پرانی ویڈیو، جس میں وہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پر تنقید کر رہے ہیں، سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو پاکستانی صارفین نے انہیں جنید خان کا "ڈوپل گیینگر" قرار دینا شروع کر دیا۔
کسی نے لکھا، "یہ تو جنید خان کی کاربن کاپی لگ رہے ہیں"، تو کسی نے کہا، "یہ تو جنید خان سے بھی زیادہ جنید خان لگ رہے ہیں!"
اداکار جنید خان نے بھی مزاحیہ انداز میں ردِعمل دیا اور انسٹاگرام پر لکھا، "امید ہے اگلی بار نیویارک آؤں تو وی آئی پی ٹریٹمنٹ ضرور ملے گا!"
سوشل میڈیا پر دونوں کے درمیان مشابہت پر تبصرے اور دلچسپ میمز کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔
دیکھیں

