دنیا - 12 نومبر 2025
وزیراعظم شہباز شریف کا آذربائیجان کا سرکاری دورہ، یومِ فتح کی تقریبات میں شرکت کریں گے
پاکستان - 07 نومبر 2025
وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف جمہوریہ آذربائیجان کے صدر الہام علی یوف کی دعوت پر باکو کا سرکاری دورہ کریں گے۔ وہ آذربائیجان کے یومِ فتح (Victory Day) کی پانچویں سالگرہ کی تقریبات میں بطورِ مہمانِ خصوصی شرکت کریں گے۔
دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف صدر الہام علی یوف سے ملاقات بھی کریں گے جس میں دوطرفہ تعلقات، تجارتی و اقتصادی تعاون، توانائی، دفاع، تعلیم اور علاقائی روابط جیسے اہم شعبوں پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔
پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان برادرانہ تعلقات مشترکہ مذہبی، تاریخی اور ثقافتی اقدار پر مبنی ہیں۔ دونوں ممالک اسلامی تعاون تنظیم (OIC)، اقتصادی تعاون تنظیم (ECO) اور اقوامِ متحدہ (UN) سمیت عالمی فورمز پر قریبی تعاون جاری رکھے ہوئے ہیں۔
وزیراعظم کا یہ دورہ پاکستان کی جانب سے آذربائیجان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے غیر متزلزل عزم کی تجدید اور باہمی اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کا موقع فراہم کرے گا۔
دیکھیں

