پاکستان - 12 نومبر 2025
جے یو آئی کا پارلیمانی اجلاس طلب، 27ویں آئینی ترمیم پر مشاورت آج ہوگی
پاکستان - 07 نومبر 2025
جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے 27ویں آئینی ترمیم اور موجودہ سیاسی صورتحال پر مشاورت کے لیے پارلیمانی پارٹی کا اہم اجلاس طلب کر لیا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس آج مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ پر ہوگا، جس میں جے یو آئی کے ارکانِ قومی اسمبلی اور سینیٹرز شریک ہوں گے۔ اجلاس میں حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ ہونے والی ملاقاتوں پر بھی تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔
ذرائع نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمان ارکانِ پارلیمنٹ سے آئینی ترمیم کے حوالے سے حتمی حکمتِ عملی پر مشورہ کریں گے۔
دوسری جانب جے یو آئی نے مقامی حکومتوں کے آئینی تحفظ سے متعلق متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کی تجویز کی حمایت سے انکار کر دیا ہے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق جے یو آئی کا مؤقف ہے کہ آرٹیکل 140اے سے متعلق ترامیم کو 27ویں ترمیم سے الگ پیش کیا جائے، اگر ایم کیو ایم الگ ترمیم لائے تو جے یو آئی اس کی حمایت پر غور کرے گی۔
دیکھیں

