ٹرمپ کا دعویٰ: مودی نے روسی تیل خریدنا بند کر دیا

news-banner

دنیا - 07 نومبر 2025

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے روس سے تیل کی خریداری روک دی ہے، جسے انہوں نے پاک–امریکہ تعلقات میں "مثبت پیش رفت" قرار دیا۔

 

وائٹ ہاؤس میں گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ “بھارت کے ساتھ اچھی بات چیت ہو رہی ہے، وزیراعظم مودی میرے دوست ہیں، وہ چاہتے ہیں کہ میں بھارت آؤں، اور ممکن ہے کہ اگلے سال وہاں کا دورہ کروں۔”

 

یہ پہلی بار نہیں کہ ٹرمپ نے ایسا دعویٰ کیا ہو — بھارت اور روس ماضی میں بھی اس قسم کے بیانات کی تردید کر چکے ہیں۔