پاکستان - 12 نومبر 2025
27ویں آئینی ترمیم: آئینی عدالت کے قیام اور شریعت کورٹ کی عمارت کے ممکنہ استعمال پر اہم پیشرفت
پاکستان - 07 نومبر 2025
اسلام آباد: مجوزہ 27ویں آئینی ترمیم کے تحت آئینی عدالت کے قیام سے متعلق بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ترمیم کے بعد آئینی عدالت کو وفاقی شریعت کورٹ کی عمارت میں منتقل کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کی عمارت کے تھرڈ فلور کو خالی کرانے کا عمل جاری ہے، جہاں فیڈرل شریعت کورٹ کو منتقل کیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق، 27ویں آئینی ترمیم کے مسودے پر حکومت اور پیپلز پارٹی کے درمیان ڈیڈ لاک بدستور برقرار ہے۔ اسی معاملے پر آج بلایا گیا وفاقی کابینہ کا اجلاس بھی ملتوی کر دیا گیا ہے، جبکہ سینیٹ کا اجلاس اب ہفتے کو ہوگا۔
دیکھیں

