جکارتہ کے اسکول کے قریب دھماکے سے درجنوں زخمی، تحقیقات جاری

news-banner

دنیا - 07 نومبر 2025

انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں ایک ہائی اسکول کے قریب دھماکے سے جمعے کے روز درجنوں افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق دھماکے کی وجہ اب تک سامنے نہیں آئی۔

 

 

جکارتہ پولیس کے سربراہ اسپ ایدی سوہری نے بتایا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق تقریباً 54 افراد اس واقعے سے متاثر ہوئے ہیں۔ ان میں کچھ کو معمولی اور کچھ کو درمیانہ نوعیت کی چوٹیں آئی ہیں جبکہ چند زخمیوں کو اسپتال سے فارغ بھی کر دیا گیا ہے۔

 

 

پولیس نے علاقے کو سیل کر کے شواہد اکٹھے کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔ جکارتہ پولیس کا بم ڈسپوزل اسکواڈ بھی دھماکے کی نوعیت جانچنے میں مصروف ہے۔

 

 

حکام نے دو مختلف اسپتالوں میں خصوصی مراکز قائم کیے ہیں تاکہ لواحقین کو زخمیوں کی تلاش اور معلومات فراہم کی جا سکیں۔

 

 

اسپ نے کہا کہ “یہ واقعہ ابھی رونما ہوا ہے، اور تحقیقات جاری ہیں۔”