پاکستان - 12 نومبر 2025
دبئی کے کیفے نے دنیا کی سب سے مہنگی کافی پیش کر دی — ایک کپ 87 ہزار روپے کا!
تازہ ترین - 07 نومبر 2025
کافی اب محض روزمرہ کی عادت نہیں بلکہ ایک لگژری تجربہ بن چکی ہے۔ دبئی کے ایک کیفے نے دنیا کی سب سے مہنگی کافی متعارف کروا کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے، جس کی فی کپ قیمت 3,600 درہم یعنی تقریباً 87 ہزار پاکستانی روپے ہے۔
یہ کافی خصوصی Nido 7 Geisha بینز سے تیار کی جاتی ہے، جو پاناما کے بارو آتش فشاں کے قریب انتہائی محدود مقدار میں اگائے جاتے ہیں۔ یہ بینز عالمی معیار کی "Best of Panama" نیلامی میں تقریباً مکمل اسکور حاصل کر چکے ہیں۔
کیفے نے اس نایاب اسٹاک کو 2.2 ملین درہم (تقریباً 5.3 کروڑ روپے) میں خریدا ہے، اور صرف 400 کپ تیار کیے جا رہے ہیں۔
اس لگژری کافی کو پیش کرنے سے قبل صارفین کو اس کے پس منظر اور کہانی سے آگاہ کیا جاتا ہے، جبکہ اسے بغیر چینی یا دودھ کے پیش کیا جاتا ہے تاکہ ذائقے کے اصل نوٹس — جیسے چمبیلی، شہد، ترش پھل اور اسٹون فروٹ — نمایاں رہیں۔
دبئی کے کیفے مالکان کے مطابق، یہ صرف ایک مہنگی کافی نہیں بلکہ اسپیشلٹی کافی کی دنیا میں جدت، معیار اور تجربے کی نئی علامت ہے۔ ماضی میں بھی دبئی کا روسترز اسپیشیالٹی کافی ہاؤس دنیا کی مہنگی ترین کافی کے اعزاز کا حامل رہا، جہاں ایک کپ 2,500 درہم میں پیش کیا گیا تھا۔
دیکھیں

