پاکستان - 12 نومبر 2025
طارق فضل اور طلال چوہدری کی پریس کانفرنس — “سوشل میڈیا پر کشمیریوں کے خلاف منفی پروپیگنڈا، حقیقت سے کوئی تعلق نہیں”
پاکستان - 07 نومبر 2025
وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کے ہمراہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر آزاد کشمیر اور کشمیری عوام کے خلاف منظم جھوٹا پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔
طارق فضل چوہدری نے کہا کہ دشمن عناصر پاکستان کے خلاف نفرت انگیز مہم چلا رہے ہیں اور سوشل میڈیا پر جعلی ویڈیوز اور من گھڑت خبریں پھیلائی جا رہی ہیں تاکہ اسلام آباد پولیس اور ملکی اداروں کو بدنام کیا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ "دھیرکوٹ گاڑی حملے کی ویڈیو کو جھوٹے انداز میں راولپنڈی کا واقعہ بنا کر پیش کیا گیا، جبکہ وزیراعظم نے واقعے کی تحقیقات کے لیے 5 رکنی کمیٹی مظفرآباد بھیجی، جس نے تحریری معاہدہ کیا۔"
طارق فضل چوہدری نے کہا کہ پاکستانی قوم دل سے کشمیری عوام کا احترام کرتی ہے اور قائداعظم محمد علی جناح کے اس قول پر یقین رکھتی ہے کہ "کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔"
انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ بغیر تصدیق کسی بھی ویڈیو یا خبر کو سوشل میڈیا پر شیئر نہ کریں۔
وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے کہا کہ پرانی ویڈیوز کو نیا رنگ دے کر اسلام آباد پولیس کے خلاف جعلی مہم چلائی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ "باغ ہسپتال کی ویڈیوز کو راولپنڈی کی ویڈیوز ظاہر کیا گیا، آزاد کشمیر میں مذاکرات کے دوران بھی سوشل میڈیا پر من گھڑت خبریں پھیلائی جاتی رہیں۔"
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور کشمیر کے تعلق کو کمزور کرنے کی کوئی بھی کوشش کامیاب نہیں ہوگی، اسلام آباد میں کسی قومیت یا علاقے کے لوگوں کے ساتھ کوئی تفریق نہیں کی جاتی۔
دیکھیں

