دنیا - 12 نومبر 2025
ایمل ولی خان کا وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پر طنز ’’انہیں صرف بانیٔ پی ٹی آئی کی رہائی کی فکر ہے، عوام اور صوبہ پس منظر میں چلے گئے‘‘
پاکستان - 07 نومبر 2025
عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ سینیٹر ایمل ولی خان نے خیبر پختونخوا حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کو صوبے کے عوامی مسائل یا گورننس کی کوئی فکر نہیں، ان کی تمام ترجیحات صرف بانیٔ پی ٹی آئی کی رہائی کے گرد گھومتی ہیں۔
ایک بیان میں ایمل ولی خان نے کہا کہ گزشتہ 12 سال سے خیبر پختونخوا کمزور گورننس، دہشت گردی اور طالبائزیشن کی زد میں ہے، مگر حکومت مکمل طور پر مفلوج دکھائی دیتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ’’یہ صوبہ بدامنی اور خوف کی فضا میں ہے، لیکن وزیراعلیٰ صرف ایک شخص کے مقدمات اور رہائی میں مصروف ہیں۔‘‘
سینیٹر ایمل ولی خان نے مزید کہا کہ معاشرے میں دو طرح کے لوگ پائے جاتے ہیں: ایک وہ جو اپنی زمین اور قوم سے عشق رکھتے ہیں، اور دوسرے وہ جنہیں صرف ریاستی اداروں سے عشق ہوتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اب ایک نئی نسل سامنے آئی ہے جو بانیٔ پی ٹی آئی کی اندھی عقیدت میں مبتلا ہے، اور اسے نہ ملک کی پرواہ ہے نہ قوم کی۔
دیکھیں

