کھیل - 12 نومبر 2025
وفاقی کابینہ نے 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری دے دی، وزیراعظم شہباز شریف کی باکو سے ورچوئل صدارت
تازہ ترین - 08 نومبر 2025
اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت (ویڈیو لنک کے ذریعے) وفاقی کابینہ کے اہم اجلاس میں 27ویں آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری دے دی گئی۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے ترمیم کے نکات پر تفصیلی بریفنگ دی۔ کابینہ نے ترمیم کی ہر شق کو الگ الگ منظوری دی، جس کے بعد مجوزہ بل سینیٹ میں پیش کیے جانے کے لیے روانہ کر دیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سینیٹ کا اجلاس کچھ دیر بعد شروع ہوگا، جہاں 27ویں آئینی ترمیم منظوری کے لیے ایوان میں پیش کی جائے گی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بیرسٹر علی طاہر نے مجوزہ ترمیم کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ یہ ترمیم 18ویں آئینی ترمیم کے تحت صوبوں کو منتقل اختیارات کو واپس لینے اور عدلیہ کے ڈھانچے میں بنیادی تبدیلی کی کوشش ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ مجوزہ ترامیم کے تحت آئینی عدالتوں کے قیام اور آئین کے آرٹیکل 184(3) اور 199 کے تحت سپریم کورٹ و ہائی کورٹس کے اختیارات کو محدود کرنے کا منصوبہ شامل ہے۔
درخواست گزار کے مطابق اگر ایسا ہوا تو یہ عدلیہ کی آزادی، اختیارات کی علیحدگی اور شہریوں کے بنیادی آئینی حقوق پر کاری ضرب ہوگی۔
دیکھیں

