پاکستان - 12 نومبر 2025
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے توہین آمیز ریمارکس پر ملک گیر ردعمل — سیاسی و مذہبی رہنماؤں کی سخت مذمت
پاکستان - 08 نومبر 2025
خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی کے جانب سے صوبے میں جاری سیکیورٹی آپریشنز سے متعلق دیے گئے ’توہین آمیز‘ ریمارکس نے ملک بھر میں شدید ردعمل کو جنم دیا ہے۔ سیاسی، مذہبی اور صحافتی حلقوں نے وزیراعلیٰ کے بیان کو غیر ذمہ دارانہ اور اشتعال انگیز قرار دیا ہے۔
یہ متنازع بیان اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران سامنے آیا، جب وزیراعلیٰ کو ایک بار پھر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔ گفتگو کے دوران انہوں نے الزام عائد کیا کہ ’’سونگھنے والے کتوں کے ذریعے عبادت گاہوں کی حرمت پامال کی گئی‘‘ اور سیکیورٹی اہلکاروں پر بھی تنقیدی ریمارکس دیے، تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ ’’ہم اب بھی سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑے ہیں‘‘۔
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ’’ایسے بیانات ہمارے بہادر سپاہیوں کی قربانیوں کی توہین ہیں‘‘۔ انہوں نے کہا کہ خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کیے جانے والے آپریشنز عوامی تحفظ کے لیے ناگزیر ہیں اور انہیں سیاسی تنقید کا نشانہ نہیں بنایا جانا چاہیے۔
عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ سینیٹر ایمل ولی خان نے سہیل آفریدی کے بیان کو ’’مذہبی جذبات کو ابھارنے کی کوشش‘‘ قرار دیا اور کہا کہ ’’وزیراعلیٰ کا عہدہ سنجیدگی اور ذمہ داری کا تقاضا کرتا ہے، تصادم کا رویہ صوبے کے مفاد میں نہیں‘‘۔
بلوچستان کے وزیراعلیٰ سر فراز بگٹی نے بھی سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ’’سہیل آفریدی کا بیان دشمن کے بیانیے کو تقویت دینے کے مترادف ہے‘‘۔ انہوں نے وزیراعلیٰ سے مطالبہ کیا کہ وہ قوم اور شہداء کے لواحقین سے معافی مانگیں۔
پاکستان علما کونسل کے چیئرمین علامہ طاہر اشرفی نے بھی اس بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ’’وزیراعلیٰ کے ریمارکس گمراہ کن اور افسوسناک ہیں، جنہوں نے ملک کی ساکھ کو نقصان پہنچایا ہے‘‘۔
دیکھیں

